چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،کارروائیاں تھانہ چکلالہ، مندرہ اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں
راولپنڈی(صنوبر کیانی) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرکے ایک کلو 240 گرام چرس، 10 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائیاں تھانہ چکلالہ، مندرہ اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔





