داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
کالاباغ میں برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے پر شہری پریشان، ضلعی انتظامیہ نے اداروں کو الرٹ کر دیابارش سے پہلے ہی خطرہ! کریم آباد اور نہال شاہ نالوں کی صفائی نہ ہو سکی، علاقہ مکین خوفزدہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
دوسری جانب محلہ برساتی نالہ کریم آباد لاری اڈا اور کالاباغ شہر کے برساتی نالہ نہال شاہ میں تاحال کھدائی اور صفائی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔





