داؤدخیل کے نواحی علاقہ کالاباغ میں برساتی نالے بھپر گے برساتی نالوں میں شدید طغیانی کے پی کے سے آنے والے نالہ نہال شاہ میں شدید طغیانی

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
داؤدخیل کے نواحی علاقہ کالاباغ میں برساتی نالے بھپر گے برساتی نالوں میں شدید طغیانی کے پی کے سے آنے والے نالہ نہال شاہ میں شدید طغیانی سے کالاباغ شہر اور اڈہ کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا ٹریفک رک گئی جبکہ لاری اڈہ کالاباغ کی طرف آنے والے برساتی نالہ میں شدید طغیانی کی وجہ سے کریم آباد محلہ کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا جبکہ تھانہ کالاباغ کے رہائشی کواٹرز میں بھی پانی داخل ہو گیا جس سے گھروں میں پڑے سامان کو نقصان کا اندیشہ ہے ساون سے قبل برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی پانی نقصان پہنچاتا ہے جبکہ کالاباغ نالہ نہال شاہ کے راستے میں لوگوں نے آبادیاں بنا رکھی ہے اور دوکانیں بھی جس کی وجہ سے کالاباغ شہر میں نالہ نہال شاہ نقصان کا سبب بن رہا ہے اگر مزید بارش جاری رہی تو مزید نقصان کا اندیشہ ہے