راولپنڈی(اسپیشل رپورٹر)
سائیں محمد اعجاز ملک صدر آل راولپنڈی ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے اہم پیغام میں کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، حکومت اور کاروباری برادری کو باہمی مشاورت سے ایسی پالیسیاں تشکیل دینی چاہئیں جو تجارت اور صنعت کے فروغ، روزگار کے مواقع میں اضافے اور ملکی معیشت کے استحکام کا باعث بنیں۔سائیں محمد اعجاز ملک نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی، قانون کی پاسداری، ایمانداری اور محنت کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ہر فرد اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





