مکہ ڈیفینس معاہدہ برادر اسلامی ممالک کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے: آصف جاوید

ڈیفینس معاہدہ اجتماعی دفاع کے مضبوط عزم کی علامت ہے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)
پاکستان آلٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن (PAEA) کے چیئرمین آصف جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ تینوں برادر اسلامی ممالک کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے۔مکہ مکرمہ میں ہونے والا یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کرنا اجتماعی دفاع کے مضبوط عزم کی علامت ہے۔ دنیا کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ، مذہبی، سفارتی اور دفاعی تعلقات ہیں جنہیں مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدہ مزید نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔