خیبر(خالد خان)باڑہ بازار میں دو فریقین کے درمیان کراس فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیر بچہ زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او باڑہ زاہد خان آفریدی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک فریق کے دو افراد جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ ایک راہگیر بچہ بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈوگرہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او باڑہ کے مطابق فائرنگ کے بعد دیگر ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔





