داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کی یونیورسٹی آف میانوالی کے سالانہ کانووکیشن 2026 (تقسیمِ اسناد) میں شرکت

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کی یونیورسٹی آف میانوالی کے سالانہ کانووکیشن 2026 (تقسیمِ اسناد) میں شرکت
ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی مہر محمد ریاض ناز نے یونیورسٹی آف میانوالی کے سالانہ کانووکیشن 2026 (تقسیمِ اسناد) کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، سرکاری افسران، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، والدین، معزز شہریوں اور دیگر معزز مہمان بھی شریک تھے۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن مہر محمد ریاض ناز نے تقریب کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، متعلقہ پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور شرکاء سے ملاقات کرتے ہوئے نوجوان نسل میں تعلیم، تحقیق، قانون کی پاسداری، مثبت سوچ، قومی یکجہتی اور ذمہ دار شہری ہونے کے جذبے کے فروغ کے لیے منعقدہ اس تقریب کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ایک مضبوط، باشعور اور باکردار معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور پنجاب پولیس نوجوانوں میں قانون کی بالادستی، امن، نظم و ضبط اور مثبت معاشرتی اقدار کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
تقریب سے مقررین نے اپنے خطابات میں تعلیم، تحقیق، جدت، اخلاقی تربیت اور نوجوانوں کی کردار سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فارغ التحصیل طلبہ کو مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کامیاب اور شاندار تقریب کے انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔