ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا بنی افغان میں چوری کی کوشش کے دوران پیش آنے والے واقعہ پر جائے وقوعہ کا دورہ

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا بنی افغان میں چوری کی کوشش کے دوران پیش آنے والے واقعہ پر جائے وقوعہ کا دورہ، شواہد کے فوری حصول اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی مہر محمد ریاض ناز نے تھانہ پیرپہائی کے علاقہ موضع بنی افغان میں چوری/چھینا جھپٹی کی کوشش کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور موقع کا تفصیلی معائنہ کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق رحمت گل مویشی چرا رہا تھا کہ دو مسلح افراد نے اس سے بکری چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے رحمت گل زخمی ہوگیا،جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فرار کے دوران ایک مبینہ ملزم محمد عرفان اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے ایس ایچ او تھانہ پیرپہائی سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور فرانزک و انوسٹی گیشن ٹیموں کو تمام شواہد سائنسی بنیادوں پر محفوظ کرکے ہر پہلو سے میرٹ پر تفتیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے فرار ملزم کی جلد از جلد گرفتاری، واقعہ کے تمام حقائق سامنے لانے اور مقدمہ کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔