سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے احکامات پر سب انسپکٹر محمد رفیق ایس ایچ او گوجرخان تعینات

نو تعینات ایس ایچ او کو فوری طور پر عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت، تقرری کے احکامات جاری

راولپنڈی (صنوبر کیانی) راولپنڈی پولیس میں تقرر و تبادلوں کے سلسلے میں سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے احکامات پر سب انسپکٹر محمد رفیق کو تھانہ گوجرخان کا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق نو تعینات ایس ایچ او محمد رفیق کو فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق تقرری کے نوٹیفکیشن پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔