






راولپنڈی (محمد ایاز خان )
راولپنڈی، 10 جون 2026: سوئمنگ پول، سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ، مری روڈ راولپنڈی میں 45 روزہ سوئمنگ سمر کیمپ 2026 کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ سمر کیمپ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ طاہرہ اورنگزیب، رکن قومی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ (ن) تھیں، جنہوں نے کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر محترمہ طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ عابد عباسی، فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد ورکنگ ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس (رواج) کے صدر عدنان حیدر باری اور سینئر نائب صدر ایاز خان نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی، محمد رحمت اللہ، تحصیل سپورٹس آفیسر، شفقت نیازی، ملک محمد ساجد اعوان (صدر آل کشمیر فورم)، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما علیم بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
یہ کیمپ 10 جون سے 25 جولائی 2026 تک جاری رہے گا، جس میں 4 سے 18 سال عمر کے بچوں اور بچیوں کو ماہر کوچز اور تربیت یافتہ لائف گارڈز کی نگرانی میں تیراکی کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر محترمہ طاہرہ اورنگزیب نے نوجوان نسل کے لیے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور کیمپ کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





