ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، بڑا منشیات سپلائر گرفتار، 5 کلو 300 گرام چرس برآمد

 

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر کارروائی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں، سی پی او

راولپنڈی (شاہ رخ/تحصیل رپورٹر) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے سے بڑے منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 5 کلو 300 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔