عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تہوار انتہائی مذہبی جوش و جذبے، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا گئے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تہوار انتہائی مذہبی جوش و جذبے، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا گئے۔ اس پرمسرت موقع پر راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں جامعہ رضویہ سے ایک پُروقار اور شاندار جلوس برآمد ہوا، جس میں علمائے کرام اور ثنا خواں ، عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جلوس جامعہ رضویہ سے شروع ہو کر سکھ روڑسیدپور روڈ سے ھوتے ھوئے (ففتھ روڈ) کے راستوں سے ہوتا ہوا واپس جامعہ رضویہ میں ہی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی قیادت شہزاد دلاور خان، میاں عمران حیات، شاویز خان، راجہ کامران اور دیگر اہم شخصیات نے کی۔ جلوس کے دوران فضا درود و سلام اور نعرہِ رسالت کی صداؤں سے گونجتی رہی۔راستے میں عاشقانِ رسول اور عوام الناس کی تواضع کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں نان حلوے، روح افزا اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور کھانا سے  شرکاء کو خاطر مدارات کی گئی۔جلوس کے دوران نعت خوانی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں ثنا خوانِ رسول نے بارگاہِ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس روح پرور موقع پر شہزاد دلاور خان، میاں عمران حیات اور راجہ کامران نے بہترین نعت خوانی کرنے والے ثنا خوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں خوبصورت انعامات سے نوازا۔اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔