ہاوسنگ کالونی اسکندرآباد داؤدخیل میں ہسپتال تو ہے، مگر علاج کی سہولیات ناپید ہیں داؤدخیل کے پہاڑوں سے ماہانہ کروڑوں کما رہی ہیں

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
ہاوسنگ کالونی اسکندرآباد داؤدخیل میں ہسپتال تو ہے، مگر علاج کی سہولیات ناپید ہیں داؤدخیل کے پہاڑوں سے ماہانہ کروڑوں کما رہی ہیں لیکن افسوس کہ مقامی آبادیوں کو کسی شعبے میں سہولت میسئر نہیں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کی چمنیوں کا زہریلا دھواں مقامی لوگ کو بیماریاں تو دے رہا ہے لیکن علاج کی سہولیات میسئر نہیں ہیں 
اسکندرآباد ہاؤسنگ کالونی میں دو بڑی فیکٹریاں موجود ہیں، بہترین عمارتیں موجود ہیں، ہسپتال کی عمارت بھی موجود ہے، مگر افسوس کہ بنیادی طبی سہولیات اور مستقل ڈاکٹر تک دستیاب نہیں۔دن کے وقت بھی کسی مریض کو اچانک طبی ضرورت پیش آئے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور رات کے وقت اگر کسی کو ایمرجنسی ہو جائے تو صورتحال مزید تشویشناک ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ فوری طبی امداد یعنی  کی مناسب سہولت بھی موجود نہیں۔
ایک ڈسپینسر کی موجودگی کافی نہیں، انسانی جان کا معاملہ ہے، اسے رسمی ڈیوٹی یا سفارشی بھرتیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ہسپتال صرف عمارت کا نام نہیں۔ ہسپتال ڈاکٹر، تربیت یافتہ طبی عملہ، ضروری ادویات اور 24 گھنٹے دستیاب طبی سہولت کا نام ہے ایف ایف سی فرٹیلائزر نے مقامی افراد کے لیے ای کلینک کا آغاز کیا ہے جس سے مقامی لوگ کا سستے علاج کے مواقع میسئر ہونگے جبکہ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری نہ مقامی افراد کو بھرتی کرتی ہے نہ ہی علاج کے مواقع فراہم کر رہی ہے اہل علاقہ نے فیکٹری مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کمائے جا رہے ہیں تو چند لاکھ مقامی علاقوں پر خرچ کر کے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں
۔