ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، 6 مسروقہ موٹرسائیکل اور ایک لاکھ 95 ہزار روپے برآمد
راولپنڈی(شاہ رخ/تحصیل رپورٹر) ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 6 مسروقہ موٹرسائیکل اور ایک لاکھ 95 ہزار روپے برآمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران ان کی جانب سے کی جانے والی دیگر وارداتوں اور ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔





