اسلام آباد(کرائم رپورٹر) پولیس اور ریسکیو ٹیمز کے بروقت آپریشن سے قیمتی انسانی جان بچا لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مارگلہ روڈ پر ایک کار گہری کھائی میں جا گری، جس میں سوار ایک نوجوان گاڑی کے اندر پھنس گیا، اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،جبکہ کھائی کی گہرائی اور دشوار گزار مقام کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین نے خود موقع پر پہنچ کر آپریشن کی نگرانی کی اور عملے کے ہمراہ نوجوان کو بحفاظت گاڑی سے نکال کر ریسکیو کیا،ریسکیو کے بعد زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید علاج معالجے کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اسلام آباد پولیس ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔





