


راولپنڈی پولیس کے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم
راولپنڈی:(سید شاہد وحید ہاشمی)سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر علی خان نے نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکاروں میں تعریفی لیٹرز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر علی خان نے ایس پی راول سعد ارشد اور اے ایس پی نیو ٹاؤن دانیال خان کو تعریفی لیٹرز سے نوازا، جبکہ ایس ایچ او مورگاہ انسپکٹر گلناز بیگم، ایس ایچ او گنجمنڈی انسپکٹر محمد عثمان، ایس ایچ او نیو ٹاؤن انسپکٹر عاطف ستار، انسپکٹر نثار، انسپکٹر قلزم ظہیر، انسپکٹر محمد عارف، ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر عبدالرحمان، ایس ایچ او پیرودھائی سب انسپکٹر مظہر قادری،ایس ایچ او صادق آباد سب انسپکٹر سجاد احمد، ایس ایچ او وارث خان سب انسپکٹر تصدق رحمان، ایس ایچ او نصیر آباد سب انسپکٹر محمد جاوید، ایس ایچ او ویسٹریج سب انسپکٹر غازی حسنین، ایس ایچ او کینٹ سب انسپکٹر سبطین الحسنین، ایس ایچ او سول لائنز سب انسپکٹر محمد ذوالفقار، سب انسپکٹر ممتاز، سب انسپکٹر اشرف، ہیڈ کانسٹیبل نسیم، نصیر،ذیشان، وسیم، فدا، حمزہ، نیاز، کامران، اکمل، مدثر، وقاص، فیصل اور عبدالرحمان کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر علی خان نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کی روک تھام اور عوام کو بہترین پولیسنگ کی فراہمی راولپنڈی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،اور اس مقصد کے لیے فرض شناس افسران و اہلکاروں کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔





