*علامہ اقبال پارک میں ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی اور (سِف) کے تعاون سے شجرکاری مہم کا انعقاد

 *شرکاء نے پودے لگا کر میم میں بھرپور حصہ لیا،* 

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی اور سِف (Secours Islamique France) کے باہمی تعاون سے علامہ اقبال پارک راولپنڈی میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا،شجرکاری مہم میں ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے سٹاف اور سِف کے ممبران نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر پودے لگائے۔
اس موقع پر شرکاء نے پودے لگا کر شہر کو سرسبز و شاداب بنانے اور ماحولیاتی بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔ شجرکاری مہم کا مقصد شہر میں سبزہ بڑھانے، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے اور شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے کہا گیا کہ شہر کے پارکس، گرین بیلٹس اور دیگر سرسبز مقامات کی خوبصورتی اور ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے شجرکاری اور پودوں کی نگہداشت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ درخت اور پودے نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ صاف ہوا، بہتر آب و ہوا اور صحت مند معاشرے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور موجودہ پودوں کی حفاظت اور نگہداشت میں اپنا کردار ادا کریں۔
شجرکاری مہم میں ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی اور سِف کے باہمی تعاون کو ماحولیاتی تحفظ اور شہر کو سرسبز بنانے کی مشترکہ کاوش قرار دیا گیا۔