تھائی لینڈ (بیورو رپورٹ) تجربہ کار ٹیکنوکریٹ، ٹیکنالوجی آرکیٹیکٹ اور عوامی مقرر ونقاد وقار شاہ نے ٹیکنالوجی سے میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ وہ برطانیہ کی ایک نمایاں ہیلتھ کیئر کمپنی میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں مصنوعی ذہانت پر مبنی طبی نظاموں کی تیاری اور نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں وقار شاہ کا دو دہائیوں پر محیط کیریئر انٹرپرائز کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، صحت، مالیاتی خدمات اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جیسے شعبوں پر محیط ہے۔ انہوں نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ٹیکنالوجی آرکیٹیکچر اور AI کے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔ برطانیہ میں مختلف شعبوں کے اداروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سلوشنز کی تیاری، ڈیزائن اور نفاذ میں نمایاں خدمات انجام دیں انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم تھائی لینڈ کی معروف یونیورسٹی سے حاصل کی۔ بین الاقوامی ماحول میں تربیت نے ان کے عالمی نقطہ نظر، پیشہ ورانہ سوچ اور مختلف تہذیبوں کو سمجھنے کی صلاحیت کو وسعت دی ٹیکنالوجی کے ماہر ہونے کے ساتھ وہ عوامی اور کارپوریٹ سطح پر مؤثر رابطہ کاری کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ مختلف تقریبات میں منتظم اور ماسٹر آف سیریمنی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ کلائنٹ اور کارپوریٹ تعلقات کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ پیچیدہ تکنیکی اور ریگولیٹری موضوعات کو آسان اور واضح انداز میں بیان کرنا ان کی نمایاں صلاحیتوں میں شامل ہےوقار شاہ نے اب ٹی وی اور اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ آنے والے ٹی وی سیریل ”آب کی عزت“ میں ایک رپورٹر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ان کا پہلا باقاعدہ ٹی وی کردار ہے، جو ان کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک نئے اور اہم باب کا آغاز قرار دیا جا سکتا ہےوقار شاہ بین الاقوامی تعلقات اور جغرافیائی سیاست میں بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ عالمی معاملات، کاروباری حکمت عملی اور سیاسی تبدیلیوں کو ٹیکنالوجی کے ارتقا سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ مستقبل کی عالمی معیشت، قومی طاقت اور کاروباری مسابقت میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور نئی ٹیکنالوجیز بنیادی کردار ادا کریں گی ٹیکنالوجی، کاروبار، بین الاقوامی امور اور میڈیا کے امتزاج نے وقار شاہ کو ایک منفرد اور ہمہ جہت شخصیت بنا دیا ہےوہ مصنوعی ذہانت اور انٹرپرائز ٹیکنالوجی جیسے پیچیدہ موضوعات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی رابطے، اداکاری اور ٹی وی پریزینٹیشن میں بھی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے خواہاں ہیں ٹی وی سیریل ”آب کی عزت“ میں اپنے پہلے کردار کے بعد، ان شاء اللہ، ناظرین مستقبل میں انہیں اداکاری، میزبانی، پریزینٹنگ اور میڈیا کے دیگر شعبوں میں مزید نئے اور متنوع کرداروں میں دیکھیں گے





