ملزم گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمہ درج
راولپنڈی(شاہ رخ/تحصیل رپورٹر) تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈویژنل ایس پی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔





