جناح بیراج میں پانی کی سطح بلند، دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، قریبی آبادیاں خطرے سے دو چار ہیں

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
جناح بیراج میں پانی کی سطح بلند، دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، قریبی آبادیاں خطرے سے دو چار ہیں جناح بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 72 ہزار کیوسک سے تجاوز، نچلے درجے کی سیلابی صورتحال۔دریائے سندھ کے کچہ کی قریبی آبادیوں محمد شریف والی اور دھپ سڑی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے پہلے ہی محمد شریف والی دریائے سندھ کے کٹاؤ کا شکار ہے سینکڑوں کنال اراضی دریا برد ہو چکی ہے جبکہ آبادی بھی خطرے سے دو چار ہے تھل نہر میں بھی پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک تک بڑھا دیا گیا۔
جناح بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔گزشتہ روز جناح بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 72 ہزار 720 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 64 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ مزید بارشوں کے بعد پانی کی سطح میں اضافہ کا خدشہ ہے پانی کی سطح بلند ہونے سے دریا کے کنارے واقع آبادیوں محمد شریف والی اور دھپ سڑی کے زیرِ آب آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر ایشیاء کی سب سے بڑی نہر، تھل کینال، میں بھی پانی کا بہاؤ 7 ہزار 5سوسے بڑھا کر 8 ہزار کیوسک کر دیا ہے۔جناح بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے