کہوٹہ (راجہ عثمان علی)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی جانب سے سڑکوں پر واٹر باؤزر کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا، جس کا مقصد گرد و غبار سے شہریوں اور دکانداروں کو درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ صائمہ طہریم کو ہدایت کی کہ شہریوں اور تاجروں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر روزانہ دو مرتبہ باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائےاسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر سُتھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ ٹیموں کو تحصیل کہوٹہ بھر میں صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کے مقامات کی صفائی اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہےاسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دستیاب تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔





