داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف کے نوجوان کثرت اللہ ملک کو اسلام آباد پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے ہیں وہ ایک محنتی نوجوان ہیں جنہوں نے اپنے محکمے میں دن رات محنت کر جلد اس عہدے پر پہنچے ہیں کثرت اللہ خان ٹھٹھی شریف کے رہائشی ہیں وہ اسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے اور جلد ہی ترقی حاصل کی اس عہدے پر ترقی پانے کے بعد گزشتہ روز انہیں ایس ایس پی سعود۔ایس پی خالد اعوان۔میجر اعجاز نے بیج لگائے اس شاندار کامیابی پر داؤدخیل کی سماجی شخصیات الحاج امان اللہ خان امیرے خیل۔آصف خان۔ضیاءنیازی۔شیراز ظفر۔فیصل خان۔تنویر عابد و دیگر نے مبارکباد دی اور کہا کہ کثرت اللہ ملک ایک محنتی جوان ہے اور اپنے محکمے میں مزید کامیابیاں حاصل کرئے اس عہدے پر ترقی ملنے سے اہل علاقہ بھی خوش ہے





