راولپنڈی(نیوز رپورٹر)
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے زاہد بختاوری کی ملاقات، نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
نائب صدر راولپنڈی کینٹ بورڈ زاہد بختاوری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور عوام دوست طرزِ عمل سے ضلع راولپنڈی کی ترقی، بہتر انتظامی امور اور عوامی مسائل کے مؤثر حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔
زاہد بختاوری نے سابق نائب صدر راولپنڈی کینٹ بورڈ عنایت اللہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو گلدستہ پیش کیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران راولپنڈی کی ترقی، شہری سہولیات کی بہتری، عوامی فلاح اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ زاہد بختاوری نے کہا کہ نائب صدر راولپنڈی کینٹ بورڈ و ریڈ کریسنٹ کے رکن کی حیثیت سے ان کا یقین ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے باہمی تعاون سے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے مبارکباد اور نیک خواہشات پر زاہد بختاوری اور عنایت اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور شہری مسائل کے بروقت حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور نمائندوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





