سالہ مغویہ 24 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب

مری(راجہ عثمان علی)

تھانہ مری پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ مغویہ کو اغوا کے 24 گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب کر لیا۔
پولیس کے مطابق مغویہ، جو ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہے، کو ضلع ہری پور سے بازیاب کروایا گیا۔ ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کہا کہ مغویہ کی بحفاظت بازیابی ایک بڑا چیلنج تھا، جس کے لیے سینئر افسران کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کی۔ ڈی پی او کے مطابق والدین کی بروقت اطلاع اور پولیس کی فوری کارروائی کے باعث مغویہ کو جلد بازیاب کرنا ممکن ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والی لڑکی کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد معزز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈی پی او مری نے کہا کہ لڑکی کی بحفاظت بازیابی مری پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر تفتیش کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کارروائی میں تعاون پر ہری پور پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔