بہارہ کہو سے 21 سالہ لڑکی مبینہ اغوا، پولیس نے بازیاب کرا لیا

ایس ایچ او نعیم الحسن کی فوری کارروائی، مقدمہ درج، واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں 21 سالہ لڑکی کے اغوا کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو نعیم الحسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور مقدمہ درج کرکے لڑکی کو بازیاب کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے متعلق تفتیش جاری ہے جبکہ شواہد اور حقائق کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا جرم کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔