

گلگت(بیورو رپورٹ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارتِ دفاع کے چیئرمین محمد طلحہ محمود نے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر ناصر اکبر خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، امن و امان کی صورتحال اور گلگت بلتستان میں سکیورٹی سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے آئی جی پولیس گلگت بلتستان کو روایتی چترالی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ آئی جی پولیس نے اس محبت اور خلوص پر سینیٹر طلحہ محمود کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔





