پتریاٹہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مری (راجہ عثمان علی) پتریاٹہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ سعید اکبر کیانی کی زیر نگرانی ابرار حسین اے ایس آئی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رضوان ولد محمد ارشد سکنہ سکستھ روڈ راولپنڈی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 580 گرام چرس برآمد کر لی۔ایک اور کارروائی میں پولیس نے ملزم محمد ارشد ولد محمد بشیر سکنہ احمد ٹاؤن شریف پورہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کی۔دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لیے مری پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔