داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی انفورسمنٹ ٹیم نے گزشتہ روز میانوالی کے مین بازار میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضبط کیں۔ یہ سگریٹ مختلف دکانوں پر غیر قانونی طریقے سے فروخت کی جا رہی تھیں۔انچارج پیرا فورس جمشید گلزار نے اس موقع پر واضح کیا کہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی خرید و فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔عوام سے گزارش ہے کہ غیر قانونی اشیاء کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پیرا کی کاروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔





