راولپنڈی:(سید شاہد وحید ہاشمی)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران دو مختلف کارروائیوں میں دو مبینہ منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری جانب وارث خان پولیس نے ایک اور کارروائی میں ایک شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 1 کلو 260 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ منشیات کی سپلائی کے نیٹ ورک اور دیگر متعلقہ افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





