پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران 337 افراد، 152 گھروں، 17 ہوٹلوں، 47 دکانیں، 179 موٹر سائیکلوں اور 83 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے سات مشکوک افراد اور 24 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 337 افراد، 152گھروں، 17 ہوٹلوں، 47 دکانیں، 179 موٹر سائیکلوں اور 83 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے سات مشکوک افراد اور 24 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔