داؤدخیل (ضیاءنیازی سے) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت جشن ِآزادی کے پروگرامز کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد، سی او میونسپل کمیٹی مبشر کلیم گلِ، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ حبیب اللہ خان، سی ای او ایجو کیشن نذیر احمد چھینہ، ایس ڈی او پیر ملک جمشید گلزار، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ممتاز خان، ایکسئین بلڈنگز اعظم غفور، ایکسئن ھائی وے لیاقت علی، تحصیل منیجر ستھرا پنجاب اکرام الحق سیال کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات شایا ن شان انداز اور ملی جو ش و جذبہ سے منائی جائیں گی۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی، اسسٹنٹ کمشنرز، میو نسپل کمیٹیز کے سی ای او ز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں پر برقی قمقموں سے چراغاں، قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجاوٹ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے سی ایم سی کو 14 اگست کی مرکزی تقریب کے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کرا نے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انجمن تاجران کے نمائندگان سے میٹنگ کر کے با زاروں اور دوکا نوں کو سبز ہلا لی پر چموں اور برقی قمقموں سے سجا یا جا ئے۔





