واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد

ملزم کے خلاف مقدمہ درج، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، پولیس

راولپنڈی(شاہ رخ/تحصیل رپورٹر)تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈویژنل ایس پی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔