ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمہ درج، کارروائی جاری
راولپنڈی (صنوبر کیانی) تھانہ گوجرخان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈویژنل ایس پی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔





