سرسبز پاکستان مہم کے تحت شجرکاری اور پودوں کی تقسیم

کالاباغ(گلریز خان سے )
سرسبز پاکستان مہم کے تحت شجرکاری اور پودوں کی تقسیم
آج ویمن ڈویلپمنٹ سوسائٹی رجسٹرڈ کالا باغ کے زیرِ اہتمام عائشہ ووکیشنل سینٹر، کوٹ چمناں میں سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں پودوں کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر 200 سے زائد پودے شہریوں میں تقسیم کیے گئے، جبکہ شہر کی مختلف سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیات، محکمۂ تعلیم کے نمائندگان میڈیا کے نمائندوں اور مختلف این جی اوز سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔
اس مہم کا مقصد ایک طرف ویمن ڈویلپمنٹ سوسائٹی کی جنرل سیکرٹری، محترمہ سعادت بیگم پراچہ کے لیے ایصالِ ثواب کرنا تھا، اور دوسری جانب عوام میں شجرکاری، ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز پاکستان کے تصور کو فروغ دینا اور ماحول دوست شعور بیدار کرنا تھا۔
آئیے! ہم سب مل کر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، اپنے ماحول کو سرسبز بنائیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر اور صاف ستھرا پاکستان چھوڑیں۔
ویمن ڈویلپمنٹ سوسائٹی رجسٹرڈ کالا باغ کی جانب سے اس کارِ خیر میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ۔