ملزم کے خلاف مقدمہ درج، قانونی کارروائی کا آغاز
راولپنڈی (صنوبر کیانی) تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل ایس پی کا کہنا ہے کہ منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔





