پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔اس مرض کے خاتمے کے لیے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا عوام کو آگاہی مہم کے ذریعے بتانا ہوگا کہ ہم ہیپاٹائٹس کے مرض سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام راول ہاسپٹل کے سمپوزیم میں شعبہ میڈیسن و امراض معدہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سیمینار کی میزبانی ایسوسی ایٹ پروفیسر انور عباسی اور پروفیسر شاہ ستار نے کی۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے نامور ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے ماہرین نے ویڈیو چارٹ کے ذریعے اس سیمینار کے اغراض و مقاصد بتائے۔ بیماری سے بچاؤ حفاظتی تدابیر اور میڈیسن سمیت عوام کو آگاہ کرنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز دیں مکالے پڑھے ماہرین نے اپنے مکالوں میں اس مرض کی شدت پھیلاؤ اور روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کرنے والے کام اور احتیاتی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سیمینار میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں ماہرین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت سیمینار کے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے جبکہ مہمان خصوصی خاقان وحید خواجہ چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن نے آخر میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے۔ جبکہ سمینار کے منتظمین نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ قبل ازیں چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے جھنگ سیداں کے علاقے کوہسار ٹاؤن میں سیورج سسٹم کے کام کے آغاز کا افتتاح کیا۔ کوہسار ٹاؤن جھنگ سیداں پہنچنے پر علاقے کے معززین راجہ زبیر۔ شاہد ستی راجہ مصدق سمیت علاقے کے دیگر معززین نے ان کا شاندار استقبال کیا انہیں ہار پہنائے مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کے ترقیاتی منصوبے پر کام کے آغاز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کوہسار ٹاؤن کے عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل جانتے ہیں اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہم اپنی مدد آپ کے تحت اور اپنی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم عوام میں سے ہیں اور عوام کے مسائل کو جانتے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ وقت پاکستان عوامی قوت پارٹی کا ہے۔