داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈی پی او میانوالی اور ڈپٹی کمشنر میانوالی کا چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ماڑی انڈس اور کالاباغ کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں سے ملاقات ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ماڑی انڈس اور کالاباغ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امن و امان کی صورتحال کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی پی او میانوالی اور ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور سیکیورٹی سے متعلق ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں الرٹ رہنے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تلقین کی۔اس موقع پر انچارج سیکیورٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور حکومتی احکامات پر مؤثر عمل درآمد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چہلم کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس ہر وقت مستعد اور الرٹ ہے۔





