ٹریفک پولیس انچارج عیسیٰ خیل عمران خان صاحب نے گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ ڈگری کالج عیسیٰ خیل

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) ٹریفک پولیس انچارج عیسیٰ خیل عمران خان صاحب نے گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ ڈگری کالج عیسیٰ خیل کے سامنے لگائے گئے پودوں کی حفاظت کے لیے جانوروں کو وہاں سے ہٹا کر عوام کو پیغام دیا کہ اپنے مویشیوں کو باندھ کر رکھیں یا ان کی مناسب نگرانی کریں، تاکہ ہمارے شہر کی خوبصورتی اور یہ قیمتی پودے محفوظ رہیں۔
آئیں، عمران خان صاحب کی اس مثبت کوشش کو سراہتے ہیں اورالفلاح فاؤنڈیشن کی اس کاوش کی قدر کریں اور مل کر اپنے شہر کی خوبصورتی اور ان پودوں کی حفاظت کریں۔