اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا دورہ

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ، سرجیکل وارڈ، زچہ و بچہ وارڈ، فارمیسی اور ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، ادویات کی دستیابی برقرار رکھی جائے اور ہسپتال میں صفائی و نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔