امیدوار جنرل کونسلر یونین کونسل کھجوریوال چوہدری ہارون گجر کی چوہدری احسن حافظ رضا کو شاندار کامیابی پر مبارک بادسیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

کوٹلی لوہاراں: امیدوار جنرل یونین کونسل کھجوریوال اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماچوہدری ہارون گجر نے چوہدری احسن حافظ رضا کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
چوہدری ہارون گجر نے اپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری احسن حافظ رضا کی کامیابی عوام کے اعتماد اور محبت کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کامیاب امیدواران علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور فلاحی کاموں کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور کامیاب ہونے والے افراد کو چاہیے کہ وہ تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں اور علاقے کی بہتری کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
چوہدری ہارون گجر نے چوہدری احسن حافظ رضا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں عوام کی خدمت، علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی چوہدری احسن حافظ رضا کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔