تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد ٹرک سامان ضبط

تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد ٹرک سامان ضبط
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے مصریال روڈ، پشاور روڈ، چوہڑ بازار، ڈھوک گجراں اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے
کارروائی کے دوران غیر قانونی تجاوزات ختم کر کے متعدد ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بغیر کسی سفارش اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے اور آئندہ بھی بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی گزرگاہوں اور سڑکوں پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، شہری اور تاجر قانون کی پابندی کریں۔