داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) نمک کی کان (PMDC)میں دوران کام تودہ گرنے سے نوجوان مزدور ضامن عباس جاں بحق، سیفٹی انتظامات پر سوالیہ نشان؟کئی مزدور سیفٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مزدور زندگی کی بازی ہار رہے ہیں نمک کی کان میں دورانِ کام اچانک تودہ گرنے کے باعث ککڑانوالہ کا رہائشی نوجوان مزدور ضامن عباس ولد تسلیم رسول موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم اپنے بوڑھے والدین کا واحد کفیل اور سہارا تھا، جس کی ناگہانی موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔اس المناک حادثے کے بعد مائنز میں محنت کشوں کے تحفظ اور سیفٹی انتظامات کی صورتحال پر ایک بار پھر سنجیدہ سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ تحفظ کے بنیادی اقدامات اور نگرانی کے فقدان کے باعث محنت کش روزانہ اپنی جانیں جوکھوں میں ڈال کر کام کرنے پر مجبور ہیں۔زاہد اقبال ملاخیل نے کہا کہ ماہانہ لاکھوں کمانے والے مزدوروں کو سہولیات فراہم نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ مائینز میں حادثات معمول بن گئے ہیں
پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب نے واقعے پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔





