وزیر اعظم ہاؤس کے ملازمین کی طرف سے محترم قاسم بھٹی صاحب کی عمرہ سے واپسی پر پُروقار تقریب کا انعقاد
اسلام آباد(بی بی سی رپورٹ)فوکل پرسن ٹو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سید رحمت شاہ بخاری کی سربراہی میں ایک انتہائی پُروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ باوقار تقریب فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و کوآرڈینیٹر میڈیا سی ایم پنجاب محترم قاسم بھٹی صاحب کی عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپسی کی آمد پر منعقد کی گئی۔اس پُرنقش تقریب میں عسکری و سول حکام، ممتاز کاروباری شخصیات، وکلاء اور سماجی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی میں میجر جنرل ظفر خٹک سی ایم اے جی ایچ کیو ملٹری اکاؤنٹس کے اعظم گورایا، بریگیڈیرمحمد شعیب،میجر رضوان، چیف کانٹریکٹر ملٹری انٹیلیجنس مشکات خان، اور آرمی و ڈیفنس فورسز کے چیف کانٹریکٹر یونیفارم سپلائر شفیق بنگش نمایاں تھے۔ تقریب میں پی ایم ہاؤس کی جانی پہچانی شخصیت بلال بھٹی، سابق امیدوار ایم پی اے ناصر بھٹی، بے نظیر بھٹو ہاسپٹل کے چیف سکیورٹی آفیسر سردار عمران عزیز خان، لینڈ لارڈ کمپنی کے اونر جواد خان، منرلز اینڈ مائنز ورک کے یونس خان، اور پنجاب پولیس کے صداقت صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دیگر شرکاء میں سید سکندر شاہ بخاری، آفتاب محمد رحمان، خیبر پختونخوا سے محمد محمود خان اور ان کی ٹیم، ویزا کنسلٹنٹس فلک نور اور ہاشم صاحب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم عہدیداران اور معززین شامل تھے۔ تقریب کی میڈیا کوریج کے لیے نیشنل پریس کلب کے معروف اینکر پرسنز اور نیو ایشیا ٹی وی چینل کی ٹیم بھی موجود تھی۔تقریب کے اختتام پر فوکل پرسن ٹو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سید رحمت شاہ بخاری اور وزیر اعظم ہاؤس کے ملازمین نے تمام عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، اور لوکل معززین کا شکریہ ادا کیا جن کی آمد نے تقریب کو احسن انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ اس موقع پر قاسم بھٹی صاحب کو عمرے کی سعادت پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور آخر میں ملکِ پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور دفاعی اداروں کی سربلندی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ارضِ پاک کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔





