راولپنڈی (سٹی رپورٹر) تقریب میں رکن قومی اسمبلی اسفہن یار۔ بھنڈارہ اور پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا شرکت کی جبکہ تقریب میں مندر کمیٹی انتظامیہ نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے شہر بھر سے مسلم، سکھ اور کرسچن کمیوٹٹیز کے عمائدین کو بھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ڈویژنل صدر مسلم لیگ
اقلیتی ونگ کامران بھٹی ضلعی صدر بشیر کھوکھر ضلعی جنرل سیکرٹری فاروق نذیر ،کینٹ صدر ویزل گل صوبائی اقلیتی ایڈوائزری کونسل کی ممبر پرینکا کوشل اور جبکہ راولپنڈی سٹی ،دیہی و کینٹ کے علاؤہ میں مقیم ہندو کمیونٹی کے معززین سمیت ہندو برادری کے مختلف جہھتوں نے بھرپور شرکت کی تقریب کے شرکاء سے اسفہن یار بھ۔ڈارہ نے کمیونٹی کے مسائل نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسائل کو حل کرنے کا اعلان کیا جبکہ رمیش سنگھ اروڑا نے اس موقع پر کہا کہ مندر کے ڈویلپمنٹ کے کام جلد از جلد مکمل کروائیں جائیں گے پانی کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 50 سے گوردوارے مندر چرچز کی ڈویلپمنٹ پر فوری کام شروع کروانے کے پروجیکٹ پر کام جاری ہے عبادات و شرکا کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے جبکہ تقریب میں ہندو٫ والمیک کمیونٹیز جھتوں کی طرف سے بجن اور اشلوک پیش کیے گے تقریب میں شریک کمیونٹی ممبران کی طرف سے کرو والمیک کو گرو دکشنا پیش کی گئیں چڑھاوے چڑھائے گئے جبکہ شرکا نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ پوجا پاٹ کی رسومات میں بھرپور شرکت کی ممبر نیشنل اسمبلی اسفند یار بھنڈارا صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا پنجاب ایڈوائزری ممبر کونسل پرینکا کوشل، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جیوا ،ندیم سنیل راج میڈیا کوارڈینیٹر دیگر کو والمیک مندر گریسی لائن چکلالہ راولپنڈی انتظامیہ کی طرف سے یاد دہانی شیلڈ پیش دی گئیں ۔ انتظامیہ گرسیی لائن مندر کی طرف تمام ہندو مسلم کرسچنز کو تقریب میں شرکت کرنے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا.





