تربیلا غازی (نامہ نگار)
محکمہ زراعت غازی کی جانب سے تل اور سورج مکھی کے بیجوں کی تقسیم، باغات کے لیے فروٹ فلائی ٹریپس بھی مفت فراہم،،محکمہ زراعت (شعبہ توسیع) سرکل غازی کے ایگریکلچر آفیسر آفتاب احمد شاہ کی زیر نگرانی کاشتکاروں میں تل اور سورج مکھی کے معیاری بیج تقسیم کیے گئے،اس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹ ضیاء الحق اور طاہر محمود نے کسانوں میں بیجوں کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کی اور انہیں جدید زرعی طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی،محکمہ زراعت کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے تل اور سورج مکھی کے بیجوں پر فی پیکج پانچ ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کاشتکار کم لاگت میں زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں اور تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دیا جا سکے،علاوہ ازیں محکمہ زراعت کی جانب سے پھلدار باغات کے مالکان کو فروٹ فلائی کے تدارک کے لیے فروٹ فلائی ٹریپس بھی مفت فراہم کیے جا رہے ہیں،جس کا مقصد باغات کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ بنانا اور پھلوں کی پیداوار و معیار میں بہتری لانا ہے،اس موقع پر ایگریکلچر آفیسر آفتاب احمد شاہ نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ تل اور سورج مکھی جیسی تیل دار فصلوں کی کاشت وقت کی اہم ضرورت ہے،جس سے نہ صرف کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک میں خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی،انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور تکنیکی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ بہتر اور معیاری پیداوار حاصل کی جا سکے۔





