ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کا داؤدخیل اور شریف والی کا دورہ

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کا داؤدخیل اور شریف والی کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے داؤدخیل سیوریج سسٹم کا موقع پر معائنہ کیا۔اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ، میونسپل کمیٹی کے حکام اور ٹھیکیدار بھی مو جود تھا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیو ریج کے مسئلے کے مستقبل بنیادوں کے حل کیلئے غیر فعال ڈسپوزل سسٹم کو فوری فعال بنا یا جا ئے۔انہوں نے مریم نواز کلینک ٹھٹھی کا بھی دورہ کیا، ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔بعدازاں انہوں نے موضع شریف والی کا دورہ کیا،کچے کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں اور فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا۔