14 اگست بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، پاکستان ہماری پہچان اور قومی اتحاد کی علامت ہے امیدوار چیئرمین: چوہدری محمد جمیل

سیالکوٹ (: وسیم ملک) — امیدوار چیئرمین یونین کونسل کوٹلی لوہاراں چوہدری جمیل گجر نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے، اس لیے وطن عزیز کی آزادی کی قدر کرنا اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

چوہدری محمد جمیل نے کہا کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور سنہری دن ہے۔ یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت، تحریکِ پاکستان کے کارکنان اور ان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے اپنی جان و مال قربان کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور ملک کی ترقی میں ہر شعبے کا اپنا اہم کردار ہے۔ پاک فوج پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کی محافظ ہے، ہم وطن عزیز کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ملکی دفاع کے لیے خدمات انجام دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بھی ملک بھر میں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔ کوٹلی لوہاراں میں بھی 14 اگست کی تقریبات میں قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور عوام پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔

چوہدری جمیل گجر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس یومِ آزادی پر عہد کرنا چاہیے کہ ہم ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی، امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔ نئی نسل کو بھی پاکستان کی تاریخ، آزادی کی جدوجہد اور ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان، ہماری امید اور ہمارا مستقبل ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور پاکستان کو مزید ترقی و خوشحالی عطا فرمائے۔

پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔