باڑہ پولیس کی کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار، پستول برآمد، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع
پشاور(خالد خان) ڈی پی او خیبر وقار احمد کی ہدایات پر جرائم پیشہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران باڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ باڑہ زاہد اللہ کی نگرانی میں انچارج کوہی پوسٹ اے ایس آئی شاہ ولی نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں اشتہاری ملزم صدیق خان عرف چتری ولد اعتبار گل، قوم ملک دین خیل کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ باڑہ زاہد اللہ خان کے مطابق گرفتار ملزم مقدمہ علت نمبر 327/2026 بجرم 324، 353، 399، 400، 401، 15 اے اے پی پی سی اور مقدمہ علت نمبر 387/2026 بجرم 324، 353، 399، 400، 401، 15 اے اے پی پی سی میں مطلوب تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کرلیا، جسے حسبِ ضابطہ قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مزید مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور اشتہاری عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔





