تاجر برادری دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،محمد فاروق چوہدری

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)

تاجر برادری دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،محمد فاروق چوہدری

ریسٹورینٹس، کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر محمد فاروق چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کامیاب کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کے امن، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے چیئرمین ممتاز احمد اور سرپرستِ اعلیٰ چوہدری محمد نعیم کے ہمراہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد ہے۔دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں وقت کی ضرورت ہیں۔ ایسوسی ایشن کے زمہ داران نے کہا کہ قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور قربانیوں پر فخر ہے، جن کی بدولت دہشت گردی کے ناسور کا مؤثر انداز میں خاتمہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد، عوامی تعاون اور ریاستی اداروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ پوری قوم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔