اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران امیدوار جاں بحق

دوڑ کے دوران اچانک بے ہوش ہونے والے نوجوان کو پمز منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے آنے والا ایک امیدوار فزیکل ٹیسٹ کے دوران جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سرائے نورنگ، ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ اسحاق دوڑ کے مرحلے کے دوران اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے جبکہ ضروری قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔